Gas Leakage Web ad 1

امریکی عوام نے جنگ کیخلاف فیصلہ سنا دیا، ایرانی اسپیکر باقر قالیباف

0

اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف نے امریکی مڈٹرم انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضمیر کی آواز ہو یا مہنگائی کا بوجھ، امریکی عوام نے جنگ کے خلاف اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور ہم امریکی عوام کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔

 

Gas Leakage Web ad 2

باقر قالیباف نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکی حکومت عالمی آقاؤں اور بلیک میل کرنے والوں کے مفادات کی خاطر عوامی خواہشات سے انحراف کرتی ہے تو اسے معلوم ہونا چاہیے کہ ہمارا انکار ایک بھیانک خواب بن کر سامنے آئے گا۔

 

واضح رہے کہ امریکا میں مختلف ریاستوں میں پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے اور مختلف ریاستوں سے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

 

امریکی میڈیا کے مطابق سینیٹ میں ڈیموکریٹس کو 53 نشستوں پر کامیابی حاصل ہوئی ہے جبکہ ری پبلکنز نے 41 نشستوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ 435 نشستوں والے ایوان نمائندگان میں ابتدائی نتائج کے مطابق 194 نشستوں پر ڈیموکریٹس اور 110 پر ری پبلکنز کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.