*نصرت فتح علی خان: جس نے قوالی کو دنیا بھر میں پہچان دلوائی*
13 اکتوبر 1948 کو فیصل آباد میں پیدا ہونے والے استاد نصرت فتح علی خان نے قوالی کو روایت سے نکال کر عالمی موسیقی کا درجہ دیا۔ انہوں نے صوفیانہ کلام میں ایسا سُر اور جوش شامل کیا کہ سننے والے ان کی آواز کے سحر میں کھو جاتے تھے۔
استاد کا فن صرف پاکستان تک محدود نہیں رہا۔ برصغیر کے علاوہ لندن، پیرس، نیویارک اور ٹوکیو جیسے شہروں کے بڑے سٹیجز پر بھی ان کی قوالیوں نے دھوم مچائی۔
ان کی آواز کو دنیا نے سراہا۔ گریمی ایوارڈ کی نامزدگی سے لے کر ورلڈ میوزک ایوارڈ تک ہر بڑے پلیٹ فارم پر نصرت فتح علی خان کا نام نمایاں رہا۔
اپنے فنی سفر میں انہوں نے ایک ہزار سے زائد قوالیاں، فلمی گیت اور صوفیانہ کلام ریکارڈ کیے۔ موسیقی کی یہ وراثت آج بھی نئی نسل کے لیے مشعلِ راہ بنی ہوئی ہے۔