Gas Leakage Web ad 1

ایوارڈ شو میں درحقیقت کیا ہوا؟ راجپال یادو نے خاموشی توڑ دی، سلمان کی ٹوئٹ بھی وائرل

0

بالی وڈ اداکار اور کامیڈین راجپال یادو نے ایوارڈ شو میں ہونے والے حالیہ تنازع پر خاموشی توڑ دی اور ساتھ ہی سلمان خان کی راجپال کے حق میں کی گئی ٹوئٹ بھی وائرل ہوگئی۔

Gas Leakage Web ad 2

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب 55 سالہ اداکار نے 5 اپریل کو منعقدہ تقریب میں شرکت کی، جہاں میزبان سوربھ دویویدی نے لائیو گفتگو کے دوران اداکار کے چیک باؤنس کیس پر مزاحیہ تبصرہ کیا۔ یہ لمحہ وہاں موجود حاضرین میں قہقہوں کا باعث بنا، تاہم اس کی ویڈیو کلپ وائرل ہونے کے بعد میزبان پر تنقید شروع ہوگئی۔

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ کو فون، لبنان پر بمباری پر اظہارِ تشویش

اس دوران سلمان خان اور فرحان خان سمیت دیگر فنکاروں نے بھی اپنے ساتھی اداکار کے حق میں سوشل میڈیا پر پوسٹس کیں۔

اب راجپال یادو نے سوشل میڈیا پر آ کر بتایا کہ ایوارڈ شو کے دوران متنازع حصہ دراصل ان، ذاکر اور سوربھ کی مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا۔ ویڈیو میں بات کرتے ہوئے انہوں نے ان دونوں کو اپنے چھوٹے بھائی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ ہمیشہ ان کا احترام کرتے آئے ہیں اور یہ بھی بتایا کہ سوربھ نے آڈیٹوریم میں موجود تمام لوگوں سے ان کے لیے کھڑے ہو کر تالیاں بجانے کو کہا۔

راجپال یادو نے سوشل میڈیا صارفین سے درخواست کی کہ وہ سوربھ یا کسی اور کو ٹرول نہ کریں اور کہا کہ "سوربھ کا دل دکھانا، میرا دل دکھانے کے برابر ہے”۔

ویڈیو کے اختتام پر انہوں نے کہا، "میں سوربھ سے محبت کرتا ہوں، میں ذاکر سے محبت کرتا ہوں، میں آپ سب سے محبت کرتا ہوں، میں آج جو بھی ہوں، آپ سب کی وجہ سے ہوں، شکریہ”۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.