Gas Leakage Web ad 1

وفاقی کابینہ کی جانب سے پاکستان، کویت دفاعی معاہدے کی توثیق

0

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان اور کویت دفاعی معاہدے کی توثیق کر دی گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا۔

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کی مدت کے دوران روزمرہ کے امور کی انجام دہی کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو وزیراعلیٰ کے اختیارات کی منتقلی کی توثیق کر دی ہے۔

کابینہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کر دی۔

وفاقی کابینہ نے خیبر پختونخوا میں انتظامی امور کی سہل انجام دہی اور گورننس کی مزید بہتری کے لیے وزیراعلیٰ کو تفویض شدہ اختیارات کی صوبے میں ایمرجنسی کی مدت کے دوران روزمرہ کے امور کی انجام دہی کے لیے گورنر خیبر پختونخوا کو منتقلی کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے پاکستان اور کویت کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کی توثیق کر دی۔ پاکستان اور کویت کے مابین دفاعی تعاون کا معاہدہ 11 جون 2023 کو طے پایا تھا جس کا مقصد دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی شعبوں میں تعاون کا فروغ ہے۔

کویتی حکومت نے 19 جولائی کو اس معاہدے کی توثیق کی تھی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے حکومتی ملکیتی اداروں کے 26 اکتوبر کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

وفاقی کابینہ نے کابینہ کمیٹی برائے لیجسلیٹیو کیسز کے 22 جنوری، 26 فروری، 5، 18 اور 27 اگست، 11 اور 22 ستمبر کے اجلاسوں میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.