انگلینڈ اور پاکستان کا افغانستان میں سرگرم ٹی ٹی پی خوارجیوں سے لاحق مسلسل خطرات پر تشویش کا اظہار
پاکستان برطانیہ انسداد دہشت گردی مذاکرات کے متعلق دفتر خارجہ کے ترجمان سجاد حیدر خان نے تفصیلات میڈیا سے شیئر کر دیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سالانہ دوطرفہ انسداد دہشت گردی مذاکرات آج اسلام آباد میں منعقد ہوئے۔
پاکستانی وفد کی قیادت ڈاکٹر فریحہ بگٹی، ڈائریکٹر جنرل انسداد دہشت گردی نے کی۔
برطانوی وفد کی سربراہی مسٹر تھامس بیری، ڈائریکٹر برائے قومی و اقتصادی سلامتی، دفتر خارجہ، دولت مشترکہ و ترقی نے کی۔
برطانوی وفد نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے نتیجے میں معصوم جانوں کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔



