Gas Leakage Web ad 1

امریکی جنرل کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ برطرفی کی وجہ سامنے آگئی

0

*امریکی جنرل کو عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ وجہ سامنے آگئی*

Gas Leakage Web ad 2

امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ کی جانب سے اعلیٰ فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل بریٹ سلویا کو عہدے سے ہٹانے کی وجہ سامنے آگئی۔

واشنگٹن پوسٹ اور رائٹرز کے مطابق بریٹ سلویا پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف میں ڈائریکٹر برائے اسٹریٹجی، پلانز اینڈ پالیسی تھے، انہیں خفیہ معلومات افشا کرنے کے الزامات پر ہٹایا گیا۔

پینٹاگون کے سینئر اہلکار نے بتایا کہ صحافیوں کو خفیہ معلومات فراہم کرنے سے متعلق پوچھ گچھ میں تین مرتبہ پولی گراف ٹیسٹ لیا گیا جس میں وہ ناکام رہے۔

پینٹاگون ترجمان کے مطابق معاملہ محکمہ انصاف کو بھجوا دیا گیا ہے، جنرل سلویا پر ایران جنگ اور روس یوکرین جنگ سے متعلق خفیہ معلومات صحافیوں کو دینے کا الزام ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.