PM Apna Ghar Program

اعظم نذیر تارڑ نے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے قومی فریم ورک کا افتتاح کر دیا

0

اس موقع پر وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون لازمی نوعیت کا حامل ہے اور اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کو قانونی نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ 18 سال کی عمر کی حد پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے شادیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کے تعاون سے شادیوں کی رجسٹریشن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔ کم عمری کی شادی بچیوں کو تعلیم، صحت اور ترقی کے بنیادی مواقع سے محروم کردیتی ہے، اس لیے انہیں تعلیم اور معاشی ترقی کے شعبوں میں مساوی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحولیاتی اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف
اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ کوئی بھی قوم اپنی نصف آبادی کو ترقی کے عمل سے باہر رکھ کر ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کم عمری کی شادیوں کے خلاف قانون شریعت سے متصادم نہیں ہے اور وفاقی شرعی عدالت سندھ میں کم عمری کی شادیوں سے متعلق قانون کو برقرار رکھ چکی ہے۔ ان کے مطابق قانون سازی کے ساتھ عوامی آگاہی پیدا کرنا اور معاشرتی رویوں میں تبدیلی لانا بھی ضروری ہے۔

وفاقی وزیر قانون نے مزید کہا کہ پاکستان تنظیم تعاون اسلامی (او آئی سی) کی چیئرمین شپ کے تحت کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دے گا۔ اس مقصد کے لیے افریقی ممالک کے ساتھ مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کا منصوبہ بھی زیر غور ہے۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کی جانب سے کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ کم عمری کی شادیوں کے خاتمے کا پیغام ملک کے ہر گھر تک پہنچانا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.