ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاسدارانِ انقلاب (آئی آر جی سی) کے شعبہ تعلقات عامہ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک امریکی لڑاکا طیارہ جزیرہ ہنگام کے جنوب مشرق میں ایرانی ساحلی پانیوں کے قریب فضائی حدود تک پہنچ گیا تھا۔

ایرانی بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی طیارہ ایسے بحری جہازوں کو فضائی تحفظ فراہم کر رہا تھا جو مبینہ طور پر سمندری آمدورفت کے طے شدہ ضوابط کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔
اصل محبت کی کہانی کا آغاز ہی 30 سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے: پنکج ترپاٹھی
آئی آر جی سی کے مطابق ایرانی فضائی دفاعی نظام کی جانب سے کارروائی کے بعد امریکی طیارے نے اچانک اپنا رخ تبدیل کیا اور علاقے سے واپس چلا گیا۔
پاسدارانِ انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بحری آمدورفت کے ضوابط اور نگرانی کے نظام کو نظرانداز کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ اگر خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے ذمہ دار عناصر اور ان کی حمایت کرنے والی فوجی قوتوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ایرانی فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ملک کی فضائی حدود اس کے لیے ناقابلِ سمجھوتہ سرخ لکیر کی حیثیت رکھتی ہیں اور امریکی طیاروں کی جانب سے بار بار خلاف ورزی کی کوششوں کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
واضح رہے کہ امریکی ایف 16 لڑاکا طیارے کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کرنے سے متعلق یہ دعویٰ ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے سامنے آیا ہے۔


