PM Apna Ghar Program

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ماحولیاتی اقدامات کا عالمی سطح پر اعتراف

0

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز 30 نومبر کو ہانگ کانگ میں منعقد ہونے والے میلے میں شرکت کریں گی، جہاں نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے فضائی آلودگی کے خاتمے، جنگلات کے تحفظ اور جنگلی حیات کی حفاظت کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

نوبیل سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ کے چیئرمین پیٹر نوبیل نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو اس تقریب میں شرکت کے لیے باضابطہ دعوت نامہ ارسال کیا ہے۔
اصل محبت کی کہانی کا آغاز ہی 30 سال کی عمر کے بعد ہوتا ہے: پنکج ترپاٹھی
ٹرسٹ کے مطابق پنجاب میں گرین بسوں کا اجرا، ماحولیاتی تحفظ کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون میں ایک فیصد رقم مختص کرنا اور سرکاری سطح پر پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائد کرنا اہم ماحولیاتی اقدامات ہیں۔

فضائی معیار کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال، کلائمٹ واچ اور ماحولیاتی تحفظ فورس کے قیام کو بھی سراہا گیا ہے۔ ٹرسٹ نے جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں 70 فیصد سے زائد کمی اور پیشگی وارننگ سسٹم کے قیام کو بھی پنجاب حکومت کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ٹرسٹ کے مطابق جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے وائلڈ لائف فورس کا قیام، پاکستان کے پہلے وائلڈ لائف ہسپتال اور موبائل ہسپتالوں کا آغاز بھی قابلِ ستائش اقدامات ہیں۔

مزید برآں پنجاب میں جنگلات کے تحفظ، شجرکاری کے فروغ، پانی کے بہتر استعمال اور ماحول دوست اقدامات کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.