دستاویز کے مطابق 40 روز کے دوران عدالتوں میں توہینِ عدالت کے 723 اور ایک ہزار 737 کریمنل مقدمات دائر کیے گئے، جبکہ اسی عرصے میں ضمانت کی 344 درخواستیں اور سول ریویژن کے 2 ہزار 890 نئے مقدمات بھی عدالتوں میں پیش کیے گئے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 12 نومبر سے اب تک مجموعی طور پر ایک ہزار 402 مقدمات کے فیصلے کیے جاچکے ہیں، تاہم اس کے باوجود بڑی تعداد میں مقدمات تاحال زیر التوا ہیں۔
کیا جینسن ہوانگ کو پھنسانے کیلیے چین نے محبت کا جال بچھایا تھا؟ امریکی انٹیلیجنس رپورٹ
سرکاری محکموں سے متعلق مقدمات کی تفصیلات کے مطابق محکمہ معدنیات 135 زیر التوا مقدمات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے خلاف یا اس سے متعلق 72 مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
اسی طرح کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے 55 مقدمات، ڈپٹی کمشنر بنوں آفس کے 50 اور ڈپٹی کمشنر ہری پور آفس کے 51 مقدمات بھی فیصلوں کے منتظر ہیں۔
دستاویز کے مطابق ضم اضلاع کے ڈائریکٹوریٹ کے خلاف 50 مقدمات جبکہ پختونخوا ہائی وے اتھارٹی سے متعلق 47 مقدمات بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔
عدالتی اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقدمات کی بڑی تعداد زیر التوا ہونے کے باعث عدالتی نظام پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے، جبکہ مختلف سرکاری محکموں سے متعلق مقدمات بھی زیر التوا کیسز میں نمایاں تعداد رکھتے ہیں۔


