PM Apna Ghar Program

خیبر پختونخوا کے 12 نامزد اضلاع کی ایریا ریپریزنٹیٹو اینڈ ڈویلپمنٹ کونسل کا اجلاس کل طلب

0

پشاور میں قبائلی عمائدین کی کونسل کا تیسرا اجلاس، 12 نامزد اضلاع میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی اصلاحات کا جائزہ لیا جائے گا

Gas Leakage Web ad 2

قبائلی عمائدین پر مشتمل کونسل کا تیسرا اجلاس پشاور میں منعقد ہوگا، جس میں کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اختر، 12 نامزد اضلاع کے ایڈمنسٹریٹر یحییٰ اخونزادہ اور دیگر اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کا امن خراب کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کا اعلان، مقدسات کی توہین اور اسلحے کی نمائش پر سخت کارروائی کا حکم
اجلاس میں 12 نامزد اضلاع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ اس موقع پر حکومتی اقدام کے تحت 180 دنوں میں 100 اہداف حاصل کرنے کے منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران قبائلی عمائدین کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، جبکہ جاری انتظامی اصلاحات اور ترقیاتی سرگرمیوں سے متعلق کونسل کے اراکین کی آرا اور تجاویز بھی حاصل کی جائیں گی۔

اس موقع پر 12 نامزد اضلاع کو درپیش مسائل اور ان کے حل کے لیے قبائلی عمائدین سے مشاورت کی جائے گی۔ اس کے علاوہ علاقے میں پائیدار امن کے قیام اور ترقیاتی عمل میں مقامی آبادی کی شمولیت بڑھانے سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔

اجلاس کا بنیادی مقصد امن، ترقی اور بہتر طرز حکمرانی کے فروغ کے لیے حکومت اور مقامی نمائندوں کے درمیان مشاورتی عمل کو مزید مؤثر بنانا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.