*راولپنڈی: روات بگا شیخاں میں ڈیزل چوری میں ملوث 3 ملزمان گرفتار، ایک فرار ہو گیا*

پولیس کے مطابق بگا شیخاں حویلی میں آئل ٹینکرز سے ڈیزل چوری کی اطلاع ملی تھی۔ ملزمان پائپ اور ڈرموں کے ذریعے ٹینکرز سے ڈیزل چوری کر رہے تھے۔
پولیس نے چوری شدہ 80 لیٹر ڈیزل کے ڈرم، پائپ اور پیمانے تحویل میں لے لیے، جب کہ 10 ہزار لیٹر ڈیزل سے لدے آئل ٹینکر کو بھی تحویل میں لے لیا گیا۔
ملزمان کی شناخت محمد سعید خان، شبیر احمد اور واحد محمود طلعت کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق گروہ کا سرغنہ راجہ حسن اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔



