Gas Leakage Web ad 1

9 ماہ کے دوران عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1126 ارب روپے کی وصولی

0

*9 ماہ کے دوران عوام سے پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1126 ارب روپے کی وصولی*

Gas Leakage Web ad 2

حکومت نے کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی 47 ارب روپے وصول کیے۔

حکومت نے 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد رقم وصول کی۔

شہری پیٹرولیم لیوی کے بھاری بوجھ تلے دب گئے ہیں اور حکومت کی جانب سے اس مد میں وصولیاں جاری ہیں۔

وفاقی حکومت نے جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران 9 ماہ میں پیٹرولیم لیوی کی مد میں ایک ہزار 126 ارب 34 کروڑ روپے وصول کر لیے ہیں۔

دوسری جانب اسی مدت میں پیٹرولیم مصنوعات پر عائد کلائمٹ سپورٹ لیوی کی مد میں تقریباً 47 ارب روپے کی الگ وصولی کی گئی۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2026 کے دوران حکومت نے پیٹرولیم لیوی کے ساتھ ساتھ کلائمیٹ سپورٹ لیوی کی مد میں بھی اربوں روپے جمع کر لیے ہیں، جو عوام پر بھاری بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.