نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جون 2026 کے اختتام تک پاکستان کے مجموعی سرکاری قرضوں کا حجم بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا ہے، جبکہ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2025 کے اختتام پر ملک کے مجموعی سرکاری قرضے 84.8 ٹریلین روپے تھے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگلے 12 ماہ کے دوران ملکی قرضوں میں نمایاں اضافہ ہوا اور ان کا حجم بڑھ کر 90.98 ٹریلین روپے ہوگیا۔
موسمیاتی تبدیلی ہماری تہذیب اور تاریخی ورثے کیلئے بڑا خطرہ بن چکی: مصدق ملک
اس طرح ایک سال کے عرصے میں حکومت کے مجموعی قرضوں میں 6.2 ٹریلین روپے، یعنی 6 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے مالی سال 2027 سے 2029 کے لیے مرتب کردہ قرضوں کی پائیداری کے تجزیے میں بھی ان اعدادوشمار کی تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق جون 2026 کے اختتام تک حکومت کے مجموعی قرضوں اور حکومت کی جانب سے ضمانت فراہم کردہ قرضوں کی مالیت 90.98 ٹریلین روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ گزشتہ سال اسی مدت کے اختتام پر یہ حجم 84.8 ٹریلین روپے تھا۔
دوسری جانب سرکاری قرضوں میں نمایاں اضافے کے باوجود مجموعی قرضوں کا ملکی مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) سے تناسب کم ہو کر 72 فیصد رہ گیا ہے۔



