Gas Leakage Web ad 1

نئے صوبوں کے قیام کی بحث میں تیزی، صدر اور بلاول کی اہم شخصیت سے ملاقات

0

اسلام آباد: ملک میں نئے صوبوں اور انتظامی یونٹس کے قیام سے متعلق بحث میں تیزی آگئی ہے۔ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں ایک انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات ہوئی، جس میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک تھے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع نے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوران نئے صوبوں کے قیام اور ریفرنڈم کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سعودی دفاعی نظام نے حوثیوں کا مکہ کی جانب بھیجا بیلسٹک میزائل فضا میں تباہ کر دیا
پروگرام ’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر اینکر پرسن ثمر عباس نے انکشاف کیا کہ ملاقات میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے لیے عوامی ریفرنڈم کرانے کی تجویز پر بھی بات چیت ہوئی۔

ثمر عباس کے مطابق مجوزہ طریقہ کار کے تحت اگر سندھ کے عوام ریفرنڈم میں مزید انتظامی یونٹس کے قیام کے خلاف رائے دیتے ہیں تو وہاں انتظامی تقسیم نہیں کی جائے گی، جبکہ جس صوبے کے عوام نئے انتظامی یونٹس کے قیام کے حق میں رائے دیں گے، وہاں نئے انتظامی یونٹس قائم کیے جا سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل میں عوامی رائے کا احترام کیا جائے گا اور اراکین صوبائی اسمبلی کی رائے کو عوامی رائے کا متبادل تصور نہیں کیا جائے گا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت خود کو عقلِ کل نہیں سمجھتی اور اگر کسی معاملے پر درست فورم پر مؤقف پیش کیا جائے تو ممکن ہے کہ پیپلز پارٹی اس سے قائل ہوجائے یا اپنا مؤقف دوسروں کو سمجھانے میں کامیاب ہو۔

شیری رحمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کسی بھی معاملے پر اپنی رائے تبدیل کرنے سے پہلے پارٹی اجلاس بلاتی ہے۔ صوبوں کا اس معاملے پر اپنا مؤقف موجود ہے، تاہم ریفرنڈم آئین کو بائی پاس نہیں کر سکتا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.