Gas Leakage Web ad 1

غیر قانونی گولڈ مائننگ میں سہیل آفریدی کا بھائی ملوث، 80 فیصد پیسہ دہشتگردی میں استعمال ہو رہا تھا، صوبائی مشیر

0

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا ثمر بلور نے الزام عائد کیا ہے کہ غیر قانونی گولڈ مائننگ میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بھائی ملوث تھے، جبکہ اس غیر قانونی سرگرمی سے حاصل ہونے والی 80 فیصد رقم دہشت گردی کے لیے استعمال کی جا رہی تھی۔

Gas Leakage Web ad 2

چارسدہ پریس کلب میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے ثمر بلور نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سابقہ حکومت نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر کوئی توجہ نہیں دی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو اپنی حکومت کے خاتمے کا اندازہ ہو چکا تھا اور گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سے قبل ہی صوبے کا خزانہ خالی کر دیا گیا تھا۔
حمزہ شہباز سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات، معاشی تعاون، علاقائی صورتحال پر گفتگو
انہوں نے بتایا کہ جب موجودہ حکومت نے ذمہ داریاں سنبھالیں تو صوبائی محکمہ اطلاعات کے پاس صرف 10 لاکھ روپے کے فنڈز موجود تھے، جبکہ دیگر صوبائی محکموں سے بھی فنڈز نکال لیے گئے تھے۔

ثمر بلور نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے معدنیات اور دیگر قدرتی وسائل پر سب سے پہلا حق صوبے کے عوام کا ہے۔ ان کے مطابق سہیل آفریدی کے بھائی نوید آفریدی اور دیگر افراد غیر قانونی گولڈ مائننگ میں ملوث تھے، جبکہ اس غیر قانونی کاروبار سے حاصل ہونے والی 80 فیصد رقم دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی حکومت کی نگرانی میں صوبے کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کا سلسلہ جاری تھا۔

صوبائی مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ غیر قانونی گولڈ مائننگ میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت مکمل طور پر ملوث تھی۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے درمیان گٹھ جوڑ تھا۔

ثمر بلور نے بتایا کہ 11 نومبر کو کوہاٹ پولیس نے پی ٹی آئی کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن کیا۔ ان کے مطابق اس کارروائی کے ردعمل میں تحریک طالبان پاکستان نے پی ٹی آئی کی ایما پر پولیس پر حملہ کیا۔

صوبائی مشیر نے کہا کہ کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ کے خلاف آپریشن کے دوران ڈی ایس پی سمیت پولیس کے 10 اہلکار شہید ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان نے کوہاٹ پولیس پر حملے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔

ثمر بلور کے مطابق اب تک غیر قانونی گولڈ مائننگ کے چار مقامات کو کلیئر کیا جا چکا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.