Gas Leakage Web ad 1

حمزہ شہباز سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، پاک امریکا تعلقات، معاشی تعاون، علاقائی صورتحال پر گفتگو

0

رکن قومی اسمبلی اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف سے امریکی سفارت خانے کی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔

Gas Leakage Web ad 2

ملاقات کے دوران پاک امریکا دوطرفہ تعلقات، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاکستان کی معاشی صورت حال اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اداروں کی کارکردگی جانچنے کےلیے نظام تشکیل پاچکا، اہداف میں تاخیر برداشت نہیں کی جائےگی، وزیراعظم
اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے نٹالی اے بیکر کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں امریکا کی نئی سفیر نامزد کیے جانے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نٹالی بیکر کا وسیع سفارتی تجربہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

ملاقات میں پاکستان کی معاشی ترجیحات اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے امکانات پر بھی گفتگو ہوئی۔ بالخصوص زرعی شعبے میں باہمی تعاون کے فروغ، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے تبادلے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے مشترکہ کوششوں کی اہمیت پر اتفاق کیا گیا۔

اس کے علاوہ پاکستان میں بلدیاتی نظام، مقامی سطح پر مؤثر حکمرانی کے فروغ اور ادارہ جاتی ترقی سے متعلق مختلف امور بھی زیر بحث آئے۔

ملاقات خوشگوار اور تعمیری ماحول میں ہوئی، جس کے دوران پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

ملاقات میں امریکی سفارت خانے کے شعبہ داخلی سیاست کی سربراہ ڈاکٹر کیرن اے گلوکر اور وزیراعظم آفس کے قانونی مشیر سید علی رضا بھی موجود تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.