Gas Leakage Web ad 1

وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے میں پنچائیت نظام کی اصولی منظوری دیدی

0

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پنچائیت نظام کے قیام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب میں پنچائیتی نظام متعارف کرانے کی اصولی منظوری دی گئی۔
روس مذاکرات کی آڑ میں یوکرین کے انرجی انفرا اسٹرکچر کو نشانہ بنا رہا ہے: یورپی یونین
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ یونین کونسل، موضع، علاقے اور گاؤں کی سطح پر پنچائیت کمیٹیاں قائم کی جائیں گی۔ ان کمیٹیوں میں علاقے کے مستقل رہائشیوں، نمبرداروں، اساتذہ، ریٹائرڈ ججوں، ریٹائرڈ فوجی افسران اور ریٹائرڈ سول سرونٹس کو بطور رکن شامل کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنچائیت پروگرام پر عمل درآمد کے لیے قواعد و ضوابط، پالیسی گائیڈ لائنز اور جامع منصوبہ بھی طلب کر لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو نچلی سطح پر اختیارات کی تقسیم میں شراکت دار بنانا چاہتی ہے۔ تنازعات کے غیر رسمی حل کو قانونی دائرہ کار میں لانے کے لیے پنجاب پنچائیت ایکٹ متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت عوام کو اپنے فیصلے خود کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پنچائیت نظام کے قیام سے عدالتوں پر مقدمات کا بوجھ کم ہوگا اور عوام کو فوری اور سستا انصاف فراہم کرنا ممکن ہو سکے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی اختلافات کے حل کے لیے عدالت ہی واحد پہلا فورم نہیں ہونا چاہیے بلکہ پنچائیت کو بھی تنازعات کے حل کے لیے ایک فورم کے طور پر متعارف کرایا جانا چاہیے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.