Gas Leakage Web ad 1

نئے انتظامی یونٹس پر جلد از جلد ریفرنڈم کروایا جائے: فاروق ستار

0

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے علاقے جہانگیر روڈ، مارٹن کوارٹرز اور دیگر علاقوں میں قیام پاکستان کے بعد سرکاری ملازمین آباد ہوئے تھے، تاہم ریٹائرمنٹ کے باوجود ان ملازمین کو سرکاری کوارٹرز سے بے دخل نہیں کیا گیا۔

Gas Leakage Web ad 2

فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سرکاری کوارٹرز میں رہائش پذیر موجودہ اور ریٹائرڈ ملازمین کو مختلف مشکلات کا سامنا ہے، تاہم حکومت نے ان کے مسائل کے حل اور داد رسی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
خریداری کے لیے گوگل سرچ کا متبادل، ایمیزون کے خفیہ منصوبے کا انکشاف
انہوں نے کہا کہ اگر ملازمین کو سرکاری کوارٹرز فراہم نہیں کیے جا سکتے تو ان کے لیے ایک اچھی ہاؤسنگ سوسائٹی قائم کرکے مکانات فراہم کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 5 ہزار سے زائد خانہ بدوش ملازمین کا یہ مسئلہ تاحال حل طلب ہے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا کہ ملازمین کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائشی حقوق ملنے چاہئیں اور سرکاری ملازمین کے لیے مختص رہائشی زمین ان سے واپس نہیں لی جانی چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیواؤں اور یتیم بچوں کے ساتھ کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔

فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ سرکاری کوارٹرز کے مکینوں کو بے دخل نہیں ہونے دیں گے اور انتظامی یونٹس کے قیام سے پہلے سرکاری کوارٹرز کا مسئلہ حل کیا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے ایک بار پھر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا تھا۔

کراچی سے جاری بیان میں ایم کیو ایم کے ترجمان نے کہا تھا کہ مراد علی شاہ صوبے کے انتظامی اور مالی امور چلانے میں مکمل طور پر ناکام ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.