Gas Leakage Web ad 1

پی پی ایس سی نے 10 آسامیوں کے تحریری نتائج جاری کر دیے، سینکڑوں امیدوار کامیاب قرار

پنجاب پبلک سروس کمیشن نے مختلف سرکاری محکموں کی آسامیوں کے نتائج کا اعلان کردیا، جونیئر کلرک، اسسٹنٹ ڈائریکٹر، سکیورٹی آفیسر اور دیگر عہدوں کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

0

لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے صوبے کے مختلف سرکاری محکموں میں بھرتیوں کے لیے منعقدہ تحریری امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا، جس کے بعد کامیاب امیدواروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

Gas Leakage Web ad 2

سٹی 42 کے مطابق پی پی ایس سی نے مختلف محکموں کی 10 آسامیوں کے نتائج جاری کیے ہیں، جن میں لیبر اینڈ ہیومن ریسورس، پنجاب فوڈ اتھارٹی، لاہور اور فیصل آباد کے تعلیمی بورڈز سمیت چیف منسٹرز انسپکشن ٹیم کی آسامیاں شامل ہیں۔

جاری کردہ نتائج کے مطابق لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ میں جونیئر کلرک کی 22 آسامیوں کے لیے 93 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے۔ کامیاب امیدواروں میں عاصم، حرا اسد، مناہل چنڈا، شفق طارق اور خدیجہ سمیت دیگر امیدوار شامل ہیں۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی میں ٹرانسپورٹ آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار کامیاب ہوئے، جن میں جہانزیب، محمد بلال خادم، مبشر اقبال، اقبال حسین اور اویس مظہر شامل ہیں۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ لاہور میں سکیورٹی آفیسر کی ایک آسامی کے لیے بھی 5 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ ان میں محمد حنظلہ شاہد، محمد شعیب، ارسلان اکرام، وقار عبداللہ اور سیف علی قمر شامل ہیں۔

اسی طرح بورڈ آف انٹرمیڈیٹ لاہور میں اسٹیٹ آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 6 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ فیصل آباد میں ڈپٹی سیکرٹری کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ لاہور میں ڈپٹی سیکرٹری کی ایک آسامی کے لیے بھی 5 امیدوار کامیاب قرار پائے۔ جبکہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ڈی جی خان میں اسسٹنٹ سیکرٹری کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے۔

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ فیصل آباد میں اسسٹنٹ سیکرٹری کی 2 آسامیوں کے لیے 11 امیدوار کامیاب قرار دیے گئے۔

دوسری جانب چیف منسٹرز انسپکشن ٹیم میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر انسپکشن کی 22 آسامیوں کے لیے 99 امیدوار کامیاب ہوئے، جبکہ پی پی ایس سی لاہور میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی 2 آسامیوں کے لیے 10 امیدواروں نے تحریری امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

پی پی ایس سی کے ترجمان کے مطابق کامیاب امیدواروں کو نتائج سے متعلق ایس ایم ایس اور ای میل کے ذریعے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ امیدواروں کی کامیابی کی فہرستیں پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سرکاری ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔

سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے نتائج کے نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.