Gas Leakage Web ad 1

مریم نواز کا طلبہ کے لیے بڑا اعلان، ایک لاکھ سے زائد اسکوٹیز دینے کا فیصلہ

والدین کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والے طلبہ انعام کے مستحق ہیں، جہلم میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

0

(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ والدین کے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے والے طلبہ انعام کے مستحق ہیں، نوجوانوں کی محنت اور کامیابیاں ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

جہلم میں لیپ ٹاپ اور ہونہار اسکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ وہ ہونہار طلبہ کو ان کی محنت کا صلہ دینے آئی ہیں۔ طلبہ کو ای سکیورٹی بھی فراہم کی جائے گی، جبکہ پنجاب بھر میں ایک لاکھ سے زائد اسکوٹیز تقسیم کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آج کے ہیروز اور سپر ہیروز ہونہار طلبہ ہیں، جنہوں نے اپنی محنت اور کوششوں سے کامیابی حاصل کی۔ بچوں کی کامیابی پر والدین بھی اتنے ہی خوش ہیں، کیونکہ ان کے پیچھے والدین کی برسوں کی محنت، قربانیاں اور دعائیں شامل ہوتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جہلم کی سرکاری یونیورسٹی کے 115 طلبہ اور نرسنگ کالج کی 42 طالبات میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، جبکہ 109 طلبہ کو تقریباً 25 لاکھ روپے کے ہونہار اسکالرشپس فراہم کیے گئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ، فون اور اسکالرشپس طلبہ کا حق ہیں اور یہ ان کی اپنی محنت کا صلہ ہے۔ ہر محنتی طالب علم کو اس کا جائز حق ملنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب کے 50 ہزار سرکاری اسکولوں کے معیار کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے تاکہ سرکاری تعلیمی ادارے نجی اسکولوں کا مقابلہ کر سکیں۔ صوبے کے 40 شہروں میں یکساں معیار کے نواز شریف اسکول بھی قائم کیے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم پر سرمایہ کاری دراصل قوم کے مستقبل پر سرمایہ کاری ہے۔ وہ چاہتی ہیں کہ نوجوان اپنی قابلیت اور صلاحیتوں سے پاکستان کا نام روشن کریں۔

طلبہ کو سفری سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرین بسوں کے ذریعے مفت سفری سہولت فراہم کی جا رہی ہے تاکہ طلبہ کو اسکول، کالج اور یونیورسٹی آنے جانے میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

مریم نواز نے بتایا کہ گزشتہ دو برس کے دوران پنجاب میں 50 ہزار کلومیٹر سڑکیں تعمیر کی گئی ہیں، جبکہ جہلم میں دل کے مریضوں کے لیے جدید کارڈیک لیب بھی قائم کی گئی ہے۔ صوبے کے 25 شہروں میں کارڈیک سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں اور مختلف ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں کینسر اسپتال قائم کیے جا رہے ہیں۔

تقریب کے اختتام پر وزیراعلیٰ نے اسکوٹیز حاصل کرنے والی طالبات کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حفاظت کے لیے ہیلمٹ لازمی پہنیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو مکمل ڈرائیونگ ٹریننگ بھی فراہم کی جائے گی۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نوجوان گمراہ کن باتوں کے بجائے حقائق پر توجہ دیں اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے ملک کی ترقی میں کردار ادا کریں

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.