*کراچی: نیو کراچی میں اسکول وین الٹ گئی، 4 بچے زخمی*

نیو کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی پل کے قریب اسکول وین بے قابو ہو کر الٹ گئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔
زخمی 4 بچوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
شہر میں دو روز کے دوران اسکول وینز کا یہ تیسرا حادثہ ہے، گزشتہ روز شارع فیصل پر بھی ایک وین حادثے کا شکار ہوئی تھی، تاہم ڈرائیور کی حاضر دماغی سے بچے محفوظ رہے۔



