*پٹرولیم لیوی کے خاتمے پر حکومت نے جماعت اسلامی سے مزید مہلت مانگ لی*

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
ذرائع کے مطابق وزرا نے غیر ملکی وفد کی آمد کے باعث کچھ وقت مانگا، جس پر جماعت اسلامی نے حکومت کو مہلت دے دی۔
جماعت اسلامی نے پٹرولیم لیوی کے خاتمے سے متعلق اپنا حتمی مسودہ حکومت کے حوالے کر دیا ہے، اب حکومتی فیصلے کے بعد جماعت اسلامی اپنی آئندہ حکمت عملی طے کرے گی۔



