*بھارت میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک*

بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں 5 یاتریوں سمیت 6 افراد کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے میں تمام 6 افراد ہلاک ہو گئے، ہیلی کاپٹر چمولی ضلع میں جوشی مٹھ کے قریب گرا۔
ہیلی کاپٹر نے جمعہ کی دوپہر بدری ناتھ سے اڑان بھری تھی، کچھ دیر بعد رابطہ منقطع ہو گیا، ابتدائی اطلاعات کے مطابق شدید بارش اور کم حد نگاہ حادثے کی وجہ بنی۔



