Gas Leakage Web ad 1

کیا مولانا نے وزارت اعلیٰ مانگی؟ محسن نقوی نے کیا جواب دیا؟

0

*وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق سوال کا جواب دے دیا*

Gas Leakage Web ad 2

وزیر داخلہ محسن نقوی نے مولانا فضل الرحمان سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دے دیا۔

پارلیمنٹ سے واپسی پر صحافی نے سوال کیا کہ مولانا صاحب کیوں ناراض ہیں، انہیں کیا نہیں ملا؟ اس پر محسن نقوی نے کہا کہ آپ پہنچ گئے۔

صحافی نے پوچھا کہ کیا مولانا نے وزارت اعلیٰ مانگی؟ محسن نقوی نے جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ بس آپ پہنچ گئے ہیں۔

اس سے قبل سینیٹ میں محسن نقوی نے کہا تھا کہ مولانا نے ریاست سے متعلق جو بیان دیا اس کے بعد احترام کی گنجائش نہیں رہی، سیاست میں اختلاف اپنی جگہ لیکن کچھ چیزیں زیب نہیں دیتیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.