Gas Leakage Web ad 1

وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کیلئے مکمل ڈیجیٹل نظام کروادیا

0

وزارت خارجہ نے دستاویزات کی تصدیق کے عمل کو آسان اور تیز بنانے کے لیے نیا ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت شہریوں کو تصدیق کے لیے وزارت کے دفاتر کے بار بار چکر لگانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Gas Leakage Web ad 2

نئے نظام کے تحت درخواست موصول ہونے کے بعد دستاویزات کی جانچ پڑتال اور تصدیق کی جائے گی، جس کے بعد درخواست گزار کو آگاہ کیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سے روسی وزیر داخلہ کی ملاقات، سیکیورٹی تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
دستاویزات کی تصدیق مکمل ہونے پر شہریوں کو آن لائن فیس جمع کرانے کی سہولت فراہم کی جائے گی، جبکہ فیس کی ادائیگی کے بعد ای سرٹیفکیٹ درخواست گزار کو ای میل کے ذریعے بھیج دیا جائے گا۔

اس اقدام سے شہریوں کے وقت اور محنت کی بچت ہوگی، جبکہ دستاویزات کی تصدیق کا عمل بھی مزید تیز اور سہل بنایا جا سکے گا۔ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے شہریوں کو قطاروں میں کھڑے ہونے اور طویل انتظار کی زحمت سے بھی نجات ملنے کی توقع ہے۔

وزارت خارجہ کا یہ اقدام سرکاری خدمات کو جدید ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے، شفافیت بڑھانے اور شہریوں کو گھر بیٹھے سہولیات فراہم کرنے کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.