Gas Leakage Web ad 1

خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن اور تیز رفتار ترقی کیلئے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ

0

پشاور: خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن کے قیام اور تیز رفتار ترقی کے لیے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پیر کے روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے ارکان کا اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں کور کمانڈر پشاور، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے ارکان اور دیگر اعلیٰ سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔
سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر واپسی کا امکان ختم
اجلاس میں خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع میں امن و ترقی کے لیے فنڈز کی فوری فراہمی کا فیصلہ کیا گیا، جبکہ ان اضلاع میں امن و امان کی صورتحال، ترقیاتی ضروریات اور عوام کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ضم شدہ اضلاع سمیت بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں پائیدار امن اور تیز رفتار ترقی کے لیے ترقیاتی فنڈز کی فوری فراہمی، بروقت اجرا اور شفاف استعمال یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت کے تعاون سے 12 اضلاع میں عوامی محرومیوں کا ازالہ کرنے، ترقیاتی عمل کو تیز کرنے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں گے۔

اجلاس میں 12 اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ان کی بروقت تکمیل پر زور دیا گیا۔

شرکا نے مقامی عمائدین اور کونسل کے نمائندوں کی تجاویز کی روشنی میں ترقیاتی منصوبہ بندی اور وسائل کی فراہمی یقینی بنانے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.