نیب نے سندھ پبلک سروس کمیشن میں مبینہ بدعنوانی اور بے ضابطگیوں کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

نیب کے مطابق سندھ پبلک سروس کمیشن کے امتحان 2023 سے متعلق موصول ہونے والی شکایت پر نوٹس لیا گیا ہے۔
سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر واپسی کا امکان ختم
نیب کراچی نے سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو خط لکھ کر اسکریننگ ٹیسٹ اور تحریری امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کی تفصیلات الگ الگ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
نیب کراچی نے خط میں تمام امیدواروں کی تفصیلات اور نتائج کا ریکارڈ فراہم کرنے کا بھی کہا ہے، جبکہ امتحانات کے اشتہار اور امیدواروں کی جوائننگ سے متعلق تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ انٹرویو پینل کے ارکان کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں۔ سیکرٹری سندھ پبلک سروس کمیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ گریڈ 18 کے متعلقہ افسر کی 20 اکتوبر کو ریکارڈ سمیت نیب میں پیشی یقینی بنائی جائے۔



