Gas Leakage Web ad 1

رحمان بابا ٹرین کی تمام بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، 5 مسافر جاں بحق

0

ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب رحمان بابا ایکسپریس کی تمام بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔

Gas Leakage Web ad 2

ٹرین کراچی سے پشاور جا رہی تھی کہ ملتان میں شیر شاہ پل کے قریب اس کی تمام 15 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔

ذرائع کے مطابق ٹرین کی رفتار تیز تھی، جس کے باعث تمام بوگیاں الٹ گئیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین حادثے میں 5 مسافر جاں بحق اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
سہیل آفریدی کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے عہدے پر واپسی کا امکان ختم
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔ حادثے کے بعد متاثرہ مسافر اپنے سامان کے ساتھ پٹری کے کنارے بیٹھے رہے۔

ایک مسافر نے بتایا کہ رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ صبح سوا پانچ بجے پیش آیا۔ ان کے مطابق روہڑی کے قریب بوگی نمبر 9 کے نٹ بولٹ درست کیے گئے تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد سے اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے اور زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.