خیبرپختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے معاملے پر ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کا کراچی میں اجلاس ہوا، جس میں وفاقی حکومت کے فیصلے کی تائید اور حمایت کی گئی۔

متحدہ رہنماؤں نے دہشت گردی سے ملک کو محفوظ رکھنے کے لیے کیے گئے اقدام پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے حکم نامے پر خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کیا گیا ہے، ایسا نہ ہو کہ سندھ میں بھی صدر کے دستخط سے گورنر راج نافذ ہوجائے۔
امن وامان کے خدشات، کراچی میں عائد دفعہ 144 کے نفاذ میں 10 روز کی توسیع
ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ سندھ میں بھی دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ سندھ میں دہشت گردی سلیپر سیلز کے ذریعے ہوتی ہے۔
فاروق ستار نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بیان دیا ہے کہ پیپلزپارٹی گورنر راج نہیں چاہتی۔ اگر صدر مملکت پیپلزپارٹی سے الگ ہیں تو انہیں یہ واضح کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر پیپلزپارٹی ایسے اقدامات نہیں چاہتی تو صدر مملکت اس حوالے سے فیصلہ کریں۔



