Gas Leakage Web ad 1

تعلیمی ادارے بند، میٹرک کے امتحانات بھی ملتوی

0

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے، جبکہ ضلع پشاور کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔
فراری کمانڈر نور خان نے 60 ساتھیوں سمیت سوئی میں ہتھیارڈال دیے
سرکاری ذرائع کے مطابق، بنوں تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات دوم کے تمام پرچے ملتوی کردیے گئے ہیں۔ آج ہونے والا پرچہ بھی تاحکمِ ثانی ملتوی کردیا گیا ہے، جبکہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Gas Leakage Web ad 2

کوہاٹ میں بھی امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں، جبکہ جنوبی وزیرستان اور لوئر دیر میں آج تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دوسری جانب، ضلع مالاکنڈ کے تعلیمی ادارے آج اور کل بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع میں 30 روز کے لیے دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.