Gas Leakage Web ad 1

کشتی الٹ گئی، 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک

0

افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ہوگئے۔

Gas Leakage Web ad 2

برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنے کا حادثہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا۔ کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے، جن میں سے 60 سے زائد مسافروں کو بچالیا گیا، جبکہ 80 سے زیادہ افراد تاحال لاپتا ہیں۔
پرواز میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
رپورٹ کے مطابق کشتی حادثے میں زندہ بچنے والے 60 سے زائد تمام افراد کا تعلق ایتھوپیا سے تھا۔

عالمی ادارہ برائے مہاجرین (آئی ایم او) کے مطابق، قرنِ افریقا کے علاقے، جس میں ایتھوپیا، صومالیہ، اریٹریا اور جبوتی شامل ہیں، سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن ہر سال محفوظ پناہ گاہوں اور روزگار کی تلاش میں خلیجی ممالک پہنچنے کے لیے یہ خطرناک سفر کرتے ہیں۔

آئی ایم او کے مطابق، اب تک برآمد کی جانے والی لاشوں میں 42 خواتین کی لاشیں بھی شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.