ڈیرہ بگٹی سے تعلق رکھنے والے فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے اپنے ساتھیوں سمیت سوئی کے پاکستان ہاؤس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے منعقدہ کھلی کچہری کے دوران ہتھیار ڈالے۔
پرواز میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی
اس موقع پر نور خان بگٹی اور ان کے ساتھیوں نے پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق، فراری کمانڈر نور خان بگٹی گزشتہ 20 سال سے پہاڑوں میں روپوش تھے، جس کے بعد آج وہ اپنے ساتھیوں سمیت قومی دھارے میں واپس آگئے۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے اپنے خاندان سمیت مجموعی طور پر 60 افراد کے ہمراہ ہتھیار ڈالے۔ وہ متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔
اعلامیے کے مطابق، ہتھیار ڈالنے والے فراری کمانڈر نور خان بگٹی اپنے خاندان سمیت سوئی میں آباد ہوں گے۔



