Gas Leakage Web ad 1

خیبرپختونخوا کے 8 قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگائی جائے گی: ذرائع

0

خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کے معاملے پر ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبے کے 8 قبائلی اضلاع سمیت 12 اضلاع میں ایمرجنسی لگانے کی تجویز ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق کرم، اپر اور لوئر جنوبی وزیرستان، شمالی وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر اور اورکزئی سمیت بنوں، لکی مروت، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی ایمرجنسی نافذ کی جائے گی۔
ہاتھ کی کمزور گرفت اور ڈپریشن سے متاثر ہونے کے خطرے کے درمیان تعلق دریافت
ذرائع کا کہنا ہے کہ ان 12 اضلاع کے لیے فاٹا کونسل تشکیل دی جائے گی، جس کے سربراہ ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوں گے، جبکہ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس بھی کونسل کا حصہ ہوں گے۔ کونسل میں ہر ضلع سے چار مقامی افراد کو بھی شامل کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق یہ کونسل ترقیاتی کاموں، امن و امان کی صورتحال اور دیگر امور کی نگرانی کرے گی۔ کونسل وفاق کے زیر انتظام ہوگی، جبکہ صوبے کے باقی اضلاع میں گورنر راج نافذ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ پر اتفاق کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں آج صبح ساڑھے 9 بجے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، جس میں صوبے میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.