دورہ پاکستان کے لیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم کا پہلا دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا اسلام آباد ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔ 13 رکنی دستے میں ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے 8 کھلاڑیوں سمیت ٹیم مینجمنٹ کے 5 آفیشلز شامل ہیں۔
سلمان اکرم نے محسن نقوی کا سہیل آفریدی پر مذاکرات سبوتاژ کرنے کا الزام مسترد کردیا
سری لنکن اسکواڈ کے باقی 5 کھلاڑی منگل کو اسلام آباد پہنچیں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ جمعہ 9 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا، جبکہ سیریز کے بقیہ دونوں میچز بھی راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 اور 13 اکتوبر کو ہوں گے۔



