Gas Leakage Web ad 1

نادرا کا بڑا اقدام، 18سال سے زائد عمر کی شادی شدہ خاتون کمپیوٹرائز نکاح نامہ کے ساتھ شناختی کارڈ بنا سکتی ہیں

0

برتھ سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی خواتین کے لیے نادرا کی خصوصی سہولت کا اعلان

Gas Leakage Web ad 2

برتھ سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث شناختی کارڈ سے محروم خواتین کے لیے اچھی خبر آگئی، نادرا نے شادی شدہ اور غیر شادی شدہ خواتین کے لیے خصوصی سہولت کا اعلان کردیا ہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکا، 2 سال کے بچے اور 2 خواتین سمیت 12 افراد شہید
تفصیلات کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کی شادی شدہ خاتون اب کمپیوٹرائزڈ نکاح نامے کے ساتھ اپنا شناختی کارڈ بنوا سکیں گی۔ درخواست گزار خاتون کے ساتھ شوہر یا والدین میں سے کسی ایک کا بائیومیٹرک تصدیق کے لیے موجود ہونا ضروری ہوگا۔

18 سال سے زائد عمر کی غیر شادی شدہ خاتون کے پاس والدین، بہن یا بھائی میں سے کسی ایک کا شناختی کارڈ ہونا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ درخواست گزار خاتون کے والدین یا بہن، بھائی میں سے کسی ایک کا بائیومیٹرک تصدیق کے لیے ساتھ ہونا بھی لازمی ہوگا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.