Gas Leakage Web ad 1

جولائی میں تنخواہ دار طبقے سے گزشتہ 2 برسوں کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس جمع

0

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے رواں مالی سال کے پہلے ہی ماہ جولائی میں تنخواہ دار طبقے سے گزشتہ دو برسوں کے مقابلے میں زیادہ انکم ٹیکس جمع کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس کی شرح میں کمی کے باوجود تنخواہ دار طبقے سے زیادہ ٹیکس وصول کیا گیا۔ رواں برس جولائی میں ایف بی آر نے تنخواہ دار طبقے سے انکم ٹیکس کی مد میں 44 ارب روپے جمع کیے۔
طلاق کے بعد عون چوہدری سے دوبارہ شادی، نور بخاری نے خاموشی توڑ دی
ذرائع کے مطابق مالی سال 2024-25 کے ماہ جولائی میں تنخواہ دار طبقے سے 42 ارب روپے جبکہ مالی سال 2023-24 کے جولائی میں 30 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ حکومت نے رواں مالی سال کے وفاقی بجٹ میں 22 لاکھ روپے سالانہ سے زیادہ آمدنی والی سلیبز پر انکم ٹیکس میں کمی کی تھی۔

حکومت نے سالانہ 22 سے 32 لاکھ روپے آمدنی والی سلیب پر انکم ٹیکس کی شرح 23 فیصد سے کم کرکے 20 فیصد جبکہ سالانہ 32 سے 41 لاکھ روپے آمدنی پر ٹیکس کی شرح 30 فیصد سے کم کرکے 25 فیصد کردی تھی۔

اسی طرح سالانہ 41 سے 56 لاکھ روپے آمدنی والی سلیب پر ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کرکے 29 فیصد کی گئی تھی، جبکہ سالانہ 56 سے 70 لاکھ روپے آمدنی والے افراد کے لیے ٹیکس کی شرح 35 فیصد سے کم کرکے 32 فیصد کردی گئی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.