Gas Leakage Web ad 1

انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح، حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات دینے کیلئے پُرعزم

0

محمد اورنگزیب نے انویسٹ پاک پورٹل کا افتتاح کر دیا، جسے ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے جمیل احمد کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انویسٹ پاک پورٹل سرمایہ کاری کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کا بنیادی مقصد ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کرنا ہے، کیونکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

میچ جیسی پریکٹس، نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں جدید ٹرومین 3 بولنگ مشین نصب

محمد اورنگزیب نے کہا کہ JazzCash کے ذریعے صرف 5 ہزار روپے سے سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے اور انفرادی سطح پر کی جانے والی یہ سرمایہ کاری فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور نوجوانوں، خصوصاً جنریشن زیڈ، کو سرمایہ کاری کی جانب راغب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق انویسٹ پاک پورٹل عالمی معیار کی سہولت فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری کے عمل کو تیز، شفاف اور مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ معاشی ترقی کے لیے نجی شعبے کا کردار انتہائی اہم ہے اور ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز اس ضمن میں اہم سنگ میل ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں اور انویسٹ پاک پورٹل ڈیجیٹل سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس پورٹل کے ذریعے سرمایہ کاروں کو آن لائن سہولیات میسر آئیں گی، جبکہ ون ونڈو سہولت سے سرمایہ کاری کے عمل میں مزید تیزی آئے گی۔ ان کے مطابق جدید ڈیجیٹل نظام شفافیت اور سہولت میں اضافے کا باعث بنے گا اور ملک کو معاشی استحکام کی جانب مزید آگے لے جائے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.