Gas Leakage Web ad 1

اڈیالہ جیل سے 14 حوالاتیوں کے فرار کا معاملہ، پولیس اہلکاروں کے ریکارڈ کی جانچ شروع

0

پولیس ذرائع کے مطابق تفتیش کے دوران یہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ کہوٹہ کچہری میں پیشی کے دوران فرار ہونے والے حوالاتیوں کو ملاقاتوں کے بعد دوبارہ ہتھکڑیاں لگائی گئی تھیں یا نہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکا کے ساتھ کسی بھی جامع معاہدے پر باضابطہ مذاکرات کا آغاز ابھی نہیں ہوا، ایران

ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی وین پر سرکاری اسلحہ کے ساتھ تعینات اہلکاروں سے بھی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے، جبکہ خطرناک حوالاتیوں کو عدالت میں پیش کرنے سے متعلق طے شدہ ایس او پیز پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔

واقعے کے بعد راؤ عبدالکریم نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی۔ اس سلسلے میں مدثر اقبال کو عہدے سے ہٹا کر لاہور رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کیے گئے، جبکہ امتیاز احمد کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے بابر سرفراز سے بھی واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.