Gas Leakage Web ad 1

پنجاب میں ہیٹ ویو الرٹ جاری

0

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے آئندہ ہفتے کیلیے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا جس کے مطابق بیشتر اضلاع میں پارہ معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

پی ڈی ایم اے پنجاب نے ہیٹ ویو الرٹ میں کہا کہ 8 سے 12 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ ہے، بالائی پنجاب میں درجہ حرارت 41 سے 44 ڈگری تک رہنے، جنوبی پنجاب و میدانی اضلاع میں پارہ 44 سے 48 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

الرٹ کے مطابق راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، پاکپتن، رحیم یار خان میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔ریلیف کمشنر پنجاب نبیل جاوید نے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت کے پیشِ نظر انتظامیہ الرٹ رہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ رات کے وقت بھی موسم معمول سے زیادہ گرم رہنے کی توقع ہے، گرمی کی شدت کے باعث گرد آلود ہواؤں اور طوفان کا خطرہ موجود ہے، شہری صبح 10 سے شام 4 بجے تک براہ راست دھوپ سے بچیں اور زیادہ پانی پئیں۔

ریلیف کمشنر پنجاب نے ہیٹ ویو سے بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی جبکہ کاشتکاروں کو فصلوں اور جانوروں کے تحفظ کیلیے پیشگی اقدامات کا کہہ دیا۔

ریسکیو کو ہیٹ اسٹروک اور پانی کی کمی سے متاثرہ افراد کی مدد کیلیے الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ گرمی میں اضافے سے شمالی علاقوں میں برف پگھلنے کی رفتار بڑھ سکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.