لیسکو بورڈ نے وفاقی وزیر خواجہ آصف کے ٹویٹ پر نوٹس لے کر اعلیٰ سطح انکوائری کا حکم دے دیا۔
لیسکو بورڈ نے کہا کہ وفاقی وزیر کی درخواست پر بھی 80 ہزار لے کر ٹرانسفارمر بدلنا افسوسناک ہے، یہ واقعہ کرپشن اور فرسودہ سسٹم کی بدترین مثال ہے۔
لیسکو بورڈ نے کہا کہ چیف ایگزیکٹو لیسکو سمیت تمام ذمہ دار افسران سے پوچھ گچھ ہو گی، لیسکومینجمنٹ ملوث پائی گئی تو سخت ترین ایکشن لیا جائے گا۔بورڈ کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بتایا جاتا ہے کہ کرپشن اور اوور بلنگ ختم کر دی گئی ہے۔