کراچی: وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو رانا ثناء اللہ سے متعلق دیے گئے ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کے مرکز کے قریب ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ دوسروں کو روند کر آگے بڑھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ محسن نقوی کو دھمکی آمیز بیان نہیں دینا چاہیے تھا کیونکہ اس طرح کی زبان سیاسی رویے کی عکاسی نہیں کرتی۔
پاکستان شاہینز رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ محسن نقوی کی جانب سے رانا ثناء اللہ سے متعلق اختیار کیے گئے لب و لہجے اور بیان پر انہیں تحفظات ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی سیاسی شخصیت کو دھمکی آمیز زبان استعمال کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور سیاسی معاملات کو مناسب انداز میں حل کرنا چاہیے۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ محسن نقوی نے صوبوں سے متعلق معاملات جس انداز میں نمٹائے ہیں، اس پر پارٹی کے اندر بھی بے چینی پائی جاتی ہے اور ان معاملات کو لے کر تحفظات موجود ہیں۔
خواجہ آصف نے پیپلز پارٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم زبردستی منظور کرانے کے تاثر کو سیاسی بددیانتی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس ترمیم سے سب سے بڑا فائدہ صدر مملکت آصف علی زرداری کو حاصل ہوا ہے، جنہیں تاحیات استثنیٰ کی صورت میں فائدہ دیا گیا ہے۔


