پی ٹی اے نے خبردار کیا ہے کہ سکیمرز ذاتی معلومات چوری کرنے کے لیے خود کو پی ٹی اے، بینک یا کوریئر سروسز کا نمائندہ ظاہر کرتے ہیں، اس لیے شہری جعلی کالز اور ایس ایم ایس سے محتاط رہیں۔
یو اے ای کا ایران جنگ بڑھنےکی صورت میں مالی بیک اپ کیلئے امریکا سے رابطہ، امریکی میڈیا
الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنا شناختی کارڈ نمبر، او ٹی پی یا پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کیا جائے اور نامعلوم یا مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کیا جائے۔
پی ٹی اے نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی فراڈ یا جعلی پیغام کی شکایت complaint.pta.gov.pk یا PTA CMS ایپ (گوگل پلے یا ایپل اسٹور) کے ذریعے رپورٹ کی جائے۔