Gas Leakage Web ad 1

جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹروبس سروس محدود

0

امریکا اور ایران کے درمیان متوقع مذاکرات سے قبل جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس کو محدود کر دیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

میٹرو حکام کے مطابق میٹرو بس سروس کو صرف صدر اسٹیشن سے پمز تک فعال رکھا گیا ہے، جبکہ پمز اسٹیشن سے پاک سیکرٹریٹ تک سروس معطل کر دی گئی ہے۔

عالمی برادری اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرے: دفتر خارجہ

حکام کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایات کے پیش نظر میٹرو بس سروس کو محدود کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد کے باعث خصوصی ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق جی ٹی روڈ پر پشاور سے راولپنڈی آنے والے مسافر ٹیکسلا موٹروے، چکری، چک بیلی روڈ اور روات کے راستے اختیار کریں، جبکہ لاہور سے پشاور جانے والوں کو روات، چک بیلی روڈ اور ٹیکسلا موٹروے استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ٹریفک پولیس نے مزید ہدایت کی ہے کہ مارگلہ روڈ سے راولپنڈی جانے والے افراد نائنتھ ایونیو استعمال کریں، جبکہ راولپنڈی سے اسلام آباد آنے والوں کو مری روڈ کے ذریعے نائنتھ ایونیو اختیار کرنا ہوگا۔

حکام کے مطابق فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ جانے والی ٹریفک کو نائنتھ ایونیو کی جانب موڑ دیا جائے گا، جبکہ زیرو پوائنٹ سے کورال چوک تک ایکسپریس وے دونوں اطراف سے بند رہے گی۔

اس کے علاوہ آج اور کل اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.