Gas Leakage Web ad 1

حکومت کا عازمینِ حج کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان

0

حکومت نے عازمینِ حج کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تمام مراحل ایک ہی چھت تلے مکمل کیے جائیں گے۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق وزارتِ مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے عازمینِ حج کی سہولت کے پیش نظر ایک اہم اقدام کرتے ہوئے تمام مراحل کو ایک ہی جگہ پر مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

9 اور 10 اپریل کی تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

اس نئے طریقہ کار کے تحت عازمین کو تربیت، ویکسینیشن اور دیگر دستاویزات کے حصول کے لیے بار بار مختلف مقامات کے چکر نہیں لگانے پڑیں گے، بلکہ تمام ضروری امور ایک ہی دن میں مکمل کر لیے جائیں گے۔

اس اقدام کا مقصد عازمین کے وقت اور سفری اخراجات میں کمی لانا ہے۔ ون ونڈو آپریشن کے تحت تقریباً ایک لاکھ 19 ہزار عازمین کو حج تربیت، لازمی ویکسینیشن، فضائی ٹکٹ، ویزا، شناختی لاکٹ، سامان کے ٹیگز اور ادویات کی پیکنگ سمیت مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

حج آپریشن کے دوسرے مرحلے کا آغاز رواں ہفتے بدھ سے کیا جا رہا ہے، جس کے دوران پاکستان کے 10 بڑے شہروں میں حاجی کیمپ فعال ہوں گے۔ ان شہروں میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، سکھر اور رحیم یار خان شامل ہیں۔

ترجمان وزارتِ مذہبی امور عمر بٹ کے مطابق ویکسینیشن اور تربیتی سیشنز کا مکمل شیڈول ’پاک حج ایپ‘ پر اپ لوڈ کر دیا گیا ہے، جبکہ عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حاجی کیمپ آتے وقت اپنا اصل شناختی کارڈ اور تصویر والی کمپیوٹرائزڈ بینک رسید لازمی ساتھ لائیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.