اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک شہری کے شناختی کارڈ بلاک ہونے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیشن اور ایڈیشنل سیشن ججز کی جانب سے شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے پر حیرت کا اظہار کیا۔
وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو اللہ نے عظیم عزت سے نوازا ہے: مریم اورنگزیب
دوران سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیشن جج اور ایڈیشنل سیشن ججز شہریوں کے شناختی کارڈ کیسے بلاک کر دیتے ہیں، مجھے تو حیرت ہے کہ اتنا بڑا آرڈر سیشن ججز کیسے جاری کر دیتے ہیں، سمجھ نہیں آتی کہ سیشن جج کیوں شناختی کارڈ بلاک کر دیتے ہیں۔
چیف جسٹس نے ہدایت کی کہ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اس معاملے پر عدالت کی معاونت کریں۔
عدالت نے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل سے معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔