PM Apna Ghar Program

کیا جینسن ہوانگ کو پھنسانے کیلیے چین نے محبت کا جال بچھایا تھا؟ امریکی انٹیلیجنس رپورٹ

0

امریکی ٹیکنالوجی کمپنی این ویڈیا کے سربراہ جینسن ہوانگ اور چینی کاروباری خاتون ایلس ہوانگ کے مبینہ معاشقے سے متعلق معاملے میں ایک نیا موڑ سامنے آگیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی انٹیلی جنس حکام نے کانگریس کو آگاہ کیا ہے کہ اب تک ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جس سے یہ ثابت ہو کہ ایلس ہوانگ کو جینسن ہوانگ کی جاسوسی کے لیے چین کی جانب سے بھیجا گیا تھا۔
مولانا فضل الرحمان کو پاکستان اور طالبان میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا: عطا اللہ تارڑ
امریکی حکام نے کانگریس کے عملے کو دی گئی خفیہ بریفنگ میں بتایا کہ دستیاب شواہد سے بظاہر یہ تعلق ذاتی نوعیت کا معلوم ہوتا ہے اور اس کے پیچھے بیجنگ کی جانب سے منظم جاسوسی کی کوئی کارروائی ثابت نہیں ہوئی۔

تاہم بریفنگ کے دوران یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ چین کے خفیہ ادارے وزارتِ ریاستی سلامتی نے ایلس ہوانگ سے معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا اور وہ اس دوران مذکورہ ادارے کے ساتھ رابطے میں رہی تھیں۔

اس کے باوجود امریکی حکام کے پاس ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں کہ ایلس ہوانگ نے کوئی اہم یا خفیہ معلومات چینی انٹیلی جنس ادارے کو فراہم کی ہوں۔

رپورٹ کے مطابق اس خفیہ بریفنگ میں ایلس ہوانگ کے شوہر کانگ وے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا، جنہیں چینی خفیہ ادارے کا اثاثہ قرار دیا گیا۔ حکام کے مطابق کانگ وے کے مذکورہ ادارے کے ساتھ اکثر رابطے رہتے تھے۔

دوسری جانب امریکی حکام اس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہے ہیں، بالخصوص اس پہلو کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا ایلس ہوانگ سے وابستہ کمپنی میگاسپیڈ نے امریکی برآمدی پابندیوں کے باوجود این ویڈیا کی جدید ٹیکنالوجی کی حامل چپس چین منتقل کرنے میں کوئی کردار ادا کیا تھا یا نہیں۔

واضح رہے کہ این ویڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے جینسن ہوانگ کو دوبارہ ان کے عہدے پر بحال کردیا تھا، تاہم اس کے باوجود کمپنی نے معاملے کی آزادانہ تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.