Gas Leakage Web ad 1

وساکھی میلہ: سکھ یاتریوں کی سیکیورٹی اور رہائش کے مکمل انتظامات، مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب میں ہوگی

0

متروکہ وقف املاک بورڈ اور وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نے وساکھی میلہ کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، اور محکمہ داخلہ پنجاب میں اس حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے کی، جبکہ صوبائی وزیر اور چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ خواجہ سلمان رفیق نے متعلقہ ضلعی اداروں کو ہدایت کی کہ بھارت سمیت دنیا بھر سے آنے والے سکھ یاتریوں کی پاکستان آمد کے موقع پر سیکورٹی سمیت تمام سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

Gas Leakage Web ad 2

پیٹرول پمپ ڈیلرز نے ایک بار پھر پمپس بند کرنے کی دھمکی دیدی

ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز متروکہ وقف املاک بورڈ ناصر مشتاق نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ سکھ یاتریوں کے لیے آرام دہ رہائش، خوبصورت مارکیز، معیاری بستر، پینے کا صاف پانی، ایئر کنڈیشنرز اور واش رومز کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ گوردواروں اور قیام گاہوں پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی اور ان مقامات کے اطراف بھی سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مزید برآں، تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے لیے انتظامی افسران کے واٹس ایپ گروپس بھی تشکیل دے دیے گئے ہیں تاکہ فوری رابطہ اور مؤثر کوآرڈینیشن ممکن بنائی جا سکے۔

سیکیورٹی اداروں نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ تمام روٹس اور گوردواروں کے اطراف انٹیلیجنس آپریشنز مکمل کر لیے گئے ہیں اور تقریبات کے دوران تمام سرگرمیوں کی کڑی نگرانی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، سی سی ٹی وی اور عارضی سیکیورٹی کیمرے نصب کیے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارت سے سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے 10 اپریل کو پاکستان پہنچیں گے، جبکہ مرکزی تقریب 14 اپریل کو گوردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں منعقد ہوگی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.