پشاور: اقبال پلازہ کے نزدیک مشہور خواجہ سرا سارہ کو بھتہ نہ دینے پر گولیوں کا نشانہ بنایا گیا۔
تھانہ فقیر آباد کی حدود میں واقع اقبال پلازہ کے قریب اتوار کے روز دلبر نامی شخص نے مشہور خواجہ سرا سارہ پر فائرنگ کی۔ اطلاعات کے مطابق دلبر گزشتہ کئی روز سے سارہ سے چھ لاکھ روپے بھتہ کا مطالبہ کر رہا تھا۔ خواجہ سرا نے بھتہ دینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد دلبر نے چھ گولیاں چلائی اور موقع سے فرار ہو گیا۔
امریکا، ایران اور علاقائی ثالثوں کے گروپ کی ممکنہ 45 روزہ جنگ بندی کی شرائط پر بات چیت: امریکی میڈیا
شدید زخمی سارہ کو فوری طور پر لیڈی ریڈنگ ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے اور حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔