Gas Leakage Web ad 1

کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات کی تاریخ آگے بڑھادی

0

کراچی میٹرک بورڈ نے سالانہ امتحانات کی تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

چیئرمین میٹرک بورڈ کے مطابق میٹرک کے سالانہ امتحانات اب 10 اپریل بروز جمعہ سے شروع ہوں گے۔

خام تیل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن کے مطابق بروقت ایڈمٹ کارڈز فراہم نہ کیے جانے کے باعث امتحانات کو مؤخر کیا گیا۔

یاد رہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات پہلے 7 اپریل سے شروع ہونا تھے، تاہم پرائیویٹ اسکول ایسوسی ایشن نے امتحانات ملتوی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا تھا کہ تاحال امتحانی مراکز کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور نہ ہی ایڈمٹ کارڈز جاری کیے جا سکے ہیں۔

ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ امتحانی سامان کی ترسیل بھی مکمل نہیں ہوئی، امتحانی مراکز کے بارے میں واضح معلومات دستیاب نہیں ہیں اور دیگر انتظامات بھی ابھی تک نامکمل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.